صوبے بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

صوبے بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
صوبے بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی  (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص اور تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے اور طوفان ’’توکتے‘‘ کراچی سے1460 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، طوفان کے ہمراہ 70 سے 100 کلومیٹر رفتار کی ہوائیں چل رہی ہیں، طوفان اگلے 12 سے 18 گھنٹوں میں انتہائی شدت اختیار کر سکتا ہے، طوفان آئندہ 12 سے 18 گھنٹے میں شمال مغرب کی جانب بڑھے گا اور طوفان 18 مئی کی صبح بھارتی ریاست گجرات پہنچنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ طوفان کے اثرات کے سبب ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص اور تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشیں متوقع ہیں، اور کراچی میں 17 سے 20 مئی کے دوران تندوتیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے، جب کہ دیہی سندھ کے اضلاع لاڑکانہ، خیرپور، شہید بے نظیرآباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔16 سے 20 مئی تک ماہی گیر گہرے سمندر میں جانے سے گُریز کریں۔