جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں بننے والی طوفان کی کیا صورتحال ہے اور اس کا کراچی پر کیا اثر ہو گا ؟ محکمہ موسمیات نے تفصیلات جاری کر دیں 

جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں بننے والی طوفان کی کیا صورتحال ہے اور اس کا کراچی پر ...
جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں بننے والی طوفان کی کیا صورتحال ہے اور اس کا کراچی پر کیا اثر ہو گا ؟ محکمہ موسمیات نے تفصیلات جاری کر دیں 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان کی صورتحال سے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہو چکاہے ، سمندر طوفان کراچی کے جنوب اور جنوب مشرق سے 1460 کلومیٹردور ہے ، طوفان کے مرکز میں ہواﺅں کی رفتار 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ، طوفان کا رخ شمال اور شمال مغرب بھارتی ریاست گجرات کی جانب رہے گا ،18 مئی تک طوفان بھارتی گجرات تک پہنچ جائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ اس سسٹم کے باعث گرد آلود ہواﺅں اور بارشوں کا امکان ہے ، حیدرآباد ،کراچی ، جامشورو ، بینظیر آباد میں 18 سے 20 مئی کے دوران بارش کا امکان ہے ،16 سے 20 مئی تک سمندر طغیانی کی کیفیت رہے گی ۔

مزید :

ماحولیات -