عمران ، بزدار رنگ روڈ سکینڈل کے مجرم ہیں، مریم اورنگزیب

عمران ، بزدار رنگ روڈ سکینڈل کے مجرم ہیں، مریم اورنگزیب
عمران ، بزدار رنگ روڈ سکینڈل کے مجرم ہیں، مریم اورنگزیب

  

لاہور(ڈیلی پاکستا ن آن لائن ) مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار رنگ روڈراولپنڈی سکینڈل کے مجرم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ رنگ روڈسکینڈل کی تحقیقات میں سامنے آنے والی بے ضابطگیاں نہیں بلکہ 25ارب سے زائد کا ڈاکہ ہے۔عمران خان اور عثمان بزدار کو این آر او نہیں ملے گا۔انکوائری رپورٹ پر دونوں شخصیات اور تمام ذمہ داران افسران کو گرفتار کیا جائے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کے ہونے ہوئے بلاامتیاز انکوائری نہیں صرف مافیاز کی سہولت کاری ہو سکتی ہے۔وزیر اعظم ایک طرف شہباز شریف پر مقدمے بنواتے ہیں ،ان کا نام ای سی ایل میںشامل کراتے ہیںاور دوسری طر ف شہباز شریف کے بنائے منصوبے کو تبدیل کرکے ” رینٹ سیکرز “ کو فائدہ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف بنائے کیسز میں کرپشن کا ایک دھیلہ ثابت نہیں ہو سکا اور ان کے منصوبے کو ری لائن کرکے ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔رنگ روڈ تحقیقاتی رپورٹ کے بعد بلاامتیاز انکوائری نہیں بلکہ گرفتاریوںکی ضرورت ہے۔

مزید :

قومی -