وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار ایک روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے

وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار ایک روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے
وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار ایک روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ایک روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے ہیں۔وزیر اعلیٰ آج تونسہ شریف اور دیگر شہروں کا دورہ بھی کریں گے۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج ملتان سمیت دیگر شہروں کے دورے کے دوران مختلف وفود اور عمائدین شہر سے بھی ملیں گے۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے خاندان کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاندان کے عالمی دن پر زیادہ وقت اہل خانہ کے ساتھ گزاریں، محبتوں اور چاہتوں کا اعادہ کیجئے ۔ 

 وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عالمی دن منانے کا مقصد پائیدار ترقی کے لئے سماجی رابطے مضبو طی سے استوار کرنا ہے، سماجی ترقی ، خاندان کی مضبوطی کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا کردار نظر نہیں کیا جا سکتا،خاندان کی اکائی شاندار مشرقی روایات کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اہل خانہ کو اہمیت دینا سنت نبوی اور احکام الٰہی بھی ہیں،اکٹھے کام کرنے والے بھی ایک خاندان کی مانند ہوتے ہیں۔میری ٹیم ایک خاندان کی مانند ہے اور میں ان کا خیال رکھنا اپنا فرض سمجھا ہوں۔پرندے ، جانور اور درختوں کی بھی زمینی خاندان کی مانند دیکھ بھال ضروری ہے۔

مزید :

قومی -