جعلی راجکماری کی کنیزوں کی عاقبت خراب ہوگی، فردوس عاشق اعوان

جعلی راجکماری کی کنیزوں کی عاقبت خراب ہوگی، فردوس عاشق اعوان
جعلی راجکماری کی کنیزوں کی عاقبت خراب ہوگی، فردوس عاشق اعوان

  

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب اور لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  جعلی راجکماری کی چھوٹی و بڑی کنیزں اپنی نوکریاں پکی کرنے میں لگی ہوئی ہیں،یاد رکھیں عیدی کے چکر میں ان کی عاقبت خراب ہوگی۔

نجی ٹی وی چینل 92نیوز کے مطابق فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ دونوں کنیزیں ظل سبحانی کو خوش کرنے کیلئے چھوٹ بولنے کے رریکارڈ قائم کررہی ہیں، جن کی یہ وکالت کررہی ہیں وہ سندھ یافتہ مفرور مجرم اور ملزم ہیں۔کنیزیں ذہن نشین کرلیں کہ اب نمائشی منصوبوں کے ذریعے کمیشن اور کک بیکس کا دور گزر چکا ہے اور جعلی خادم اعلیٰ کی ٹی ٹیز کے ذریعے بنک بیلنس بڑھانے کی اصیلت بے نقاب ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے عوامی منصوبوں میں ریکارڈ لوٹ مار کی ہے،ماضی کے منصوبوں میں کرپشن کی داستانیں آج بھی زبان زد عا م ہیں۔ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر لاکر حقائق عوام کے سامنے رکھے ہیں۔

معاون خصوصی کا کہناتھا کہ بے ضابطگیوں میں ملوث حکام کے خلاف فی الفور ایکشن لیا گیا ہے۔ہمار ی حکومت بے ضابطگیوں میں ملوث ہر فرد کو قانون کے کٹہرے میں لائے گی۔

مزید :

قومی -