لیگی درباری اہمیت حاصل کرنے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں، ڈاکٹر شہباز گل

 لیگی درباری اہمیت حاصل کرنے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں، ڈاکٹر شہباز گل
 لیگی درباری اہمیت حاصل کرنے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں، ڈاکٹر شہباز گل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کے حوالے سے لیگی درباری بیانات دے کر اہمیت حاصل کرنے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں۔میاں مفرور نے اپنی حکومت میں ہمیشہ انکوائری رپورٹ دبائی اور ہرپراجیکٹ کے ریکارڈ کو آگ لگائی ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق شہباز گل کا کہنا تھا کہ بڑے میاں کے نزدیک باعزت وبامراد وہ لوگ تھے جوڈاکوں میں ماہر ہوں، نا اہل لیگ کے دور میں انکوائریاں نہیں پشت پناہی کی جاتی تھی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے دورحکومت میں ملکی تاریخ میں پہلی بارانکوائری رپورٹس پبلک کی گئیں ہیں ۔

انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی لاگت میں مبینہ اضافے کی تحقیقات کا حکم دیا اور تحقیقاتی رپورٹ ناصرف پبلک ہوگی بلکہ ذمہ داران کے خلاف بلاامتیاز کارروائی بھی ہوگی۔

مزید :

قومی -