رانا ثنا اللہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا ویڈیو بیان جھوٹا قرار دے دیا

رانا ثنا اللہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا ویڈیو بیان جھوٹا قرار دے دیا
رانا ثنا اللہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا ویڈیو بیان جھوٹا قرار دے دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے ویڈیو بیان کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید والے دن مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) میں شامل کرکے کابینہ نے توہین عدالت کی ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق لیگی رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کا ویڈیو بیان جھوٹا ہے، عید والے دن عمران خان اور پوری کی پوری کابینہ نے تو ہین عدالت کی ہے،عدالت کے حکم کے باوجود عید والے دن دفتر کھلوا کر غیر قانونی سمری سرکولیٹ کی گئی ہے۔شیخ رشید دفتر کھول کر آٹا ، چینی، ایل این جی، رنگ روڈ کے چوروں کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) میں ڈالیں۔

مزید :

قومی -