اسحاق ڈار کی 71ویں سالگرہ شارجہ میں منائی گئی

اسحاق ڈار کی 71ویں سالگرہ شارجہ میں منائی گئی
اسحاق ڈار کی 71ویں سالگرہ شارجہ میں منائی گئی

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز کے صدر و سابق وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کی 71ویں سالگرہ گزشتہ روز شارجہ میں ساحل سمندر پر منائی گئی جس کا اہتمام پی ایم ایل این متحدہ عرب امارات کے چیئرمین محمد غوث قادری نے کیا تھا جس میں خواجہ عبدالوحید پال، حاجی جمیل اسحاق اور ملک شہزاد یونس نے شرکت کی۔ کورونا کے سلسلہ میں احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے بہت کم لوگوں کو سالگرہ کی تقریب میں بلایا گیا تھا۔ اس موقع پر اسحق ڈار کو سالگرہ کی مبارکباد نیک تمناﺅں کے ساتھ دی گئی۔

مزید :

تارکین پاکستان -