رنگ روڈ سکینڈل، ن لیگ کا شور مچانا” الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے“ کے مترادف ہے، فرخ حبیب

رنگ روڈ سکینڈل، ن لیگ کا شور مچانا” الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے“ کے مترادف ہے، ...
رنگ روڈ سکینڈل، ن لیگ کا شور مچانا” الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے“ کے مترادف ہے، فرخ حبیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کا رنگ روڈ کے حوالے سے شور مچانا ایسا ہی ہے جیسے الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وزیر اعظم عمران خان نے رنگ روڈ منصوبے میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرکے اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔
نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں 36کمپنیوں کا سکینڈل آیا، رائیونڈ روڈ پر اربوں روپے لگا ئے گئے،جاتی امرا پر اربوں لگائے اور کیمپ آفسز بنوائے مگر لیگی حکومت کو کسی معاملے پر انکوائری کی توفیق نہیں ہوئی۔ کسی وزیر پر کیس نہیں بنا بلکہ ان کے دور میں ہمیشہ ریکارڈ کو آگ لگ جایاکرتی تھی۔ایل ڈی اے پلازہ میں میٹرو کا ریکارڈبھی آگ لگا کر جلا یا گیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی رنگ روڈ میں بے ضابطگیوں پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے انکوائری کرکے رپورٹ پبلک کی ہے جس کے بعد ذمہ دار بیوروکریٹس کو عہدوں سے ہٹادیا گیا ہے،ان کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی اور نیب بھی تحقیقات کرے گا۔

مزید :

قومی -