رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے میں بڑی کرپشن کا انکشاف،رپورٹ وزیراعلیٰ کو ارسال لیکن دراصل کسے ذمہ دارقراردیا گیا؟

رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے میں بڑی کرپشن کا انکشاف،رپورٹ وزیراعلیٰ کو ارسال ...
رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے میں بڑی کرپشن کا انکشاف،رپورٹ وزیراعلیٰ کو ارسال لیکن دراصل کسے ذمہ دارقراردیا گیا؟

  

فیصل آباد (آئی این پی )رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے میں بڑی کرپشن کا انکشاف بے ضابطگیوں کے حوالے سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ مکمل چیف سیکرٹری پنجاب نے رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو بھجوادی وزیر اعلی پنجاب نے تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دے دی ہے وزیر اعلی نے ذمہ داران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دے دیاکمیٹی کی جانب سے سابق کمشنر راولپنڈی لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر کو ذمہ دار قرار دیا گیا، رپورٹ کے مطابق دونوں افسران نے غیر قانونی لینڈ ایکوزیشن پر 2.3 ارب روپے تقسیم کئے کیس نیب کو بھجوانے کی سفارش کی گئی ہے ۔

تفصیل کے مطا بق ذرائع نے بتا یا کہ رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے میں بڑی کرپشن کا انکشاف بے ضابطگیوں کے حوالے سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ مکمل چیف سیکرٹری پنجاب نے رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو بھجوادیکمیٹی کی رپورٹ کے متن کے مطا بق کمیٹی کی جانب سے سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود اور لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر وسیم علی تابش کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے. محمد محمود اور وسیم علی تابش کا کیس نیب بھجوانے کی سفارشات پیش کی گئی ہیں دونوں افسران نے غیر قانونی لینڈ ایکوزیشن پر 2.3 ارب روپے تقسیم کئے اتنی بڑی رقم کی ادائیگی اٹک لوپ کے رینٹ سینڈیکیٹ کو فائدہ پہنچانے کیلئے کی گئی۔

وسیم علی تابش نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ضلع اٹک میں 2 ارب سے زائد کی رقم خرچ کی پورٹ میں ¦ رینٹل سینڈیکیٹ میں ملوث تمام لوگوں کے خلاف تحقیقات کا کہا گیا ہے، جبکہ سا بق کمشنر راولپنڈی کے بھائی کا مکہ سٹی کے ساتھ تعلق کا انکشاف ہوا ہے سا بق ڈویژ نل کمشنر نے اپنے بھائی کو فائدہ پہنچانے کیلئے یااس کے ذریعے  بے نامی طریقے سے خود کو فائدہ پہنچانے کیلئے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا قواعد وضوابط اور انتظامی قوانین کی دھجیاں اڑانے پر اسٹیبلیشمنٹ ڈویژ ن ڈسپلنری ایکشن لے رپورٹ میں توقیر شاہ اور  نیسپاک کے چند افسران کو بھی ان بے ضابطگیوں میں ذمہ دار قرار دیا گیا ہے ممبر پی اینڈ ڈی فرخ نوید کو عہدے سے ہٹایا جائے اور انکے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا جائے میسرز Zeerukکو پی اینڈ ڈی پنجاب کی جانب سے بلیک لسٹ کیا جائے ایف بی آر اور ایف آئی کو 12 مختلف ہاوسنگ سوسائیٹیز اور پراپرٹیز جن میں سوسائیٹیز/ پراپرٹیز ، نووا سٹی ، نیو ایئرپورٹ سٹی، بلیو ورلڈ، اتحاد سٹی ، نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کے نزدیک گاؤں میاں رشیدہ میں 3 سو کنال اراضی ، تھلیاں میں 200 کنال اراضی، جنڈو اور چوکر میں اراضی، لائف ریذیڈینشیا ، روڈن اینکلیو ، ساس ڈویلپرز ، کیپیٹل سمارٹ سٹی ، ٹاپ سٹی شا مل ہیں چھان بین کی ذمہ داری دی جائے ہاؤسنگ سوسائیٹیر میں موجودہ یا ریٹائرڈ افسران کے بے نامی حصہ دار ہونے کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں ۔

رپورٹ کے متن کے مطا بق ڈی سی اٹک، ڈی سی راولپنڈی، اے ڈی سی آر راولپنڈی، اے سی راولپنڈی صدر اور فتح جنگ اور چیف آفیسر فتح جنگ تحصیل کونسل کو انکی مجرمانہ غفلت اور خاموشی پر عہدوں سے فوری ہٹایا جائے ۔ بورڈ آف ریوینیو پنجاب تشہیر کی گئی الائنمنٹ کے حوالے سے ریوینیو سٹیٹس کے ڈی سی ریٹس کی موجودہ  مارکیٹ ریٹس کے ساتھ تصدیق کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دے۔

ایف آئی اے کا سائبر ونگ غیر منظور شدہ سوسائیٹیر کی آن لائن اور دیگر تشہیر اور نووا سٹی کی جانب سے منظور شدہ ایریا سے زائد سیلز کے حوالے سے تحقیقات کروا ئی جا ئیں ۔ رینٹل سینڈیکیٹ میں ملوث تمام لوگوں کے خلاف تحقیقات کی جائیں گی ذرائع نے بتا یا کہ رپورٹ کے متن میں موجود سفارشات پر من و عن عملدرآمد کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -