فیصل آبادمیں باپ سے جھگڑ کر نوجوان نے ٹرین کے آگے کود کر خود کشی کر لی
فیصل آباد (آئی این پی )باپ سے جھگڑ ا کر کے نوجوان نے ٹرین کے آگے کود کر خود کشی کر لی ، تفصیل کے مطا بق بھائی والا کے علاقہ رحمان ٹاؤن کا رہا ئشی نوجوان علی عمران نشاط آباد میں سلائی مشینوں کا کام کرتا تھا شام گھر میں اپنے والد سے جھگڑ کر آیابھا ئی والا پھاٹک جھمرہ روڈ پر ٹرین کے نیچے آکر نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔
عینی شا ہدین کے مطا بق گز شتہ رات نو بجے کے قریب ٹرین بھائیوالا پھاٹک پر پہنچی تو ایک نوجوان اچانک ٹرین کے سامنے آگیا جو ٹکر لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھانہ ملت ٹاﺅن پو لیس نے ضروری کاروا ئی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کر دی ۔