مزید چینی ویکسینز سینیگال پہنچ گئیں

مزید چینی ویکسینز سینیگال پہنچ گئیں
مزید چینی ویکسینز سینیگال پہنچ گئیں

  

ڈاکار(شِنہوا)سینیگال نے چین کی جانب سے فراہم کردہ سائنوفارم ویکسینز کی ایک مزید کھیپ موصول کر لی ہے۔یہ ویکسینز جمعہ کے روز سینیگال کی مرکزی قومی ایئر سینیگال کے ذریعہ چین کے شہر بیجنگ سے بلائز ڈائیگن بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لائی گئی۔

ایئر سینیگال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے جمعہ کے روز بیجنگ سے ڈاکار تک چین کی عطیہ کردہ ویکسین لے جانے کے لیے ایئر بس 330نیو کے ذریعے تقریبا 16گھنٹوں پر مشتمل دنیا کی سب سے لمبی تجارتی پرواز مکمل کی۔

فروری میں چین نوول کرونا وائرس کی سائنوفارم ویکسین سینیگال کو فراہم کرنے والا پہلا ملک تھا ، جس نے سینیگال کو اپنی ویکسینیشن مہم شروع کرنے والا پہلا مغربی افریقی ملک بنا یا تھا۔سینیگال میں 2مارچ 2020سے نوول کرونا وائرس کے 40ہزار806کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں ، جن میں 39ہزار529افراد کی صحت یابی جبکہ 1ہزار122اموات شامل ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -