نامور گلوکارہ و فلم سٹار میگھا فلسطین میں اسرائیلی دہشت گردی کے ذکر پرآبدید ہ ہوگئی 

نامور گلوکارہ و فلم سٹار میگھا فلسطین میں اسرائیلی دہشت گردی کے ذکر پرآبدید ...
نامور گلوکارہ و فلم سٹار میگھا فلسطین میں اسرائیلی دہشت گردی کے ذکر پرآبدید ہ ہوگئی 

  

لاہور(آئی این پی) نامور گلوکارہ و فلم سٹار میگھا فلسطین میں اسرائیلی دہشت گردی کے ذکر پرآبدید ہ ہوگئی‘اقوام متحدہ اور امت مسلمہ سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کر نے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عید کے موقعہ پر ایک ٹی وی شو کے دوران جب نامور گلوکارہ و فلم سٹار میگھا سے فلسطین میں اسرائیل کی جاری بدتر ین دہشت گردی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو وہ آبدیدہ ہوگئی اور کہا کہ اسرائیل فلسطین میں جو دہشت گر دی کر رہا ہے اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے وقت آچکا ہے کہ دنیا اس دہشت گردی کا سخت اور دوٹوک نوٹس لے اور اس دہشت گردی کو کل نہیں آج ہی بند کروایا جائے۔  

مزید :

تفریح -