اسرائیلی طیاروں کی خوفناک بمباری ، غزہ کی دوسری بلند ترین عمارت میں الجزیرہ اور امریکی خبر رساں  ادارے کے دفاتر تباہ

اسرائیلی طیاروں کی خوفناک بمباری ، غزہ کی دوسری بلند ترین عمارت میں الجزیرہ ...
اسرائیلی طیاروں کی خوفناک بمباری ، غزہ کی دوسری بلند ترین عمارت میں الجزیرہ اور امریکی خبر رساں  ادارے کے دفاتر تباہ

  

غزہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)فلطین میں اسرائیلی جارحیت بدترین شکل اختیار کر گئی ہے،اسرائیلی طیاروں نے بمباری کرتے ہوئے غزہ میں ’الجزیرہ ‘ اورامریکی خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی)‘کے دفاتر کو تباہ کردیا ہے،میڈیا کے دفاتر جس عمارت میں قائم تھے وہ غزہ کی دوسری بلند ترین بلٖڈنگ تھی جس میں رہائشی فلیٹس بھی موجود تھے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں  بمباری کرتے ہوئے ’الجزیرہ‘ اور ’اے پی‘ آفس کو تباہ کر دیا ہے، غزہ کی دوسری بلند ترین عمارت الجلا ٹاور میں رہائشی فلیٹس کے ساتھ کئی میڈیا اداروں کے دفاتر تھے، موجود افراد کو عمارت خالی کرنےکےلیے10منٹ کاوقت دیا گیا۔دوسری طرف غزہ کے الشانتی کیمپ کے ایک ہی گھر سےاٹھنےوالے10 جنازے اسرائیلی بمباری میں گھر مکمل طور پر تباہ اور مکین شہید ہو گئے تھے۔

واضح رہےکہ  فلسطینیوں پراسرائیل کےمظالم نےپوری دنیامیں انسانیت کوکچل کےرکھ دیاہے،غزہ میں صہیونی کے فضائی حملوں میں شہادتوں کی تعداد 150 تک پہنچ گئی ہے جبکہ  عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، ہزاروں خاندان بے گھر ہوگئے ہیں۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -بین الاقوامی -