پاکستان نے انتہائی دور دراز ملک کے ساتھ بذریعہ سڑک تجارت شروع کردی

پاکستان نے انتہائی دور دراز ملک کے ساتھ بذریعہ سڑک تجارت شروع کردی
پاکستان نے انتہائی دور دراز ملک کے ساتھ بذریعہ سڑک تجارت شروع کردی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی آئی آر کنونشن کے تحت پہلا تجارتی ٹرک براستہ افغانستان ازبکستان سے پاکستان پہنچ گیا۔ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق یہ اہم سنگ میل رواں ماہ کے آغاز میں عبور ہوا جب پہلا ٹرک تجارتی سامان لیے پاکستان پہنچا۔ اس حوالے سے مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد کا کہنا تھا کہ ”یہ کامیابی دونوں ممالک کی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے باہمی تعاون سے ممکن ہوئی۔ اس سے گوادر اور کراچی سے براستہ افغانستان وسطی ایشیاءمیں تجارتی ٹرکوں کی آمدورفت کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔“

عبدالرزاق داﺅد کا کہنا تھا کہ”پاکستان کی بیسٹ ٹرانس پرائیویٹ لمیٹڈ اور ازبکستان نے شراکت داری سے افغانستان لاجسٹک پراجیکٹ کو مکمل کیا اور پاکستان سے برآمدی اشیاءکی کھیپ افغانستان کے راستے ازبکستان اور پھر ازبکستان سے اشیاءپاکستان پہنچائیں۔اس منصوبے میں ازبکستان سے چمڑے کی مصنوعات درآمد کی گئیں۔ مستقبل سے ہم ازبکستان سے کوئلہ، معدنیات، کھاد اور ٹیکسائل کی مصنوعات بھی درآمد کریں گے۔“

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -