چند دنوں میں کھانے کے ذریعے وزن کم کرنے کا طریقہ

چند دنوں میں کھانے کے ذریعے وزن کم کرنے کا طریقہ
چند دنوں میں کھانے کے ذریعے وزن کم کرنے کا طریقہ
سورس: Instagram/the_fitness_dietitian

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) نئے سال پر کچھ لوگ اپنا موٹاپا کم کرنے کا عزم بھی کرتے ہیں مگر کامیاب چند ہی ہو پاتے ہیں کہ موٹاپے سے نجات کوئی ایسا آسان کام بھی نہیں، تاہم اب آسٹریلوی ماہر غذائیات لیانے وارڈ نے کچھ ایسی مفید باتیں بتا دی ہیں کہ ان پر عمل کرتے ہوئے آپ 2021ءمیں آسانی کے ساتھ اپنے وزن میں کمی لا سکتے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق لیانے وارڈ نے بتایا ہے کہ جو لوگ اس نئے سال میں موٹاپا کم کرنے کا سوچ رہے ہیں انہیں بہت زیادہ انرجی والی چیزیں سلائسز، کیک وغیرہ ترک کر دینی جائیں اور اس کی بجائے فائبر کی حامل ویجی سٹکس، ابلے ہوئے انڈے، خشک میوہ جات اور تازہ پھلوں جیسی اشیاءکو اپنی خوراک کا حصہ بنانا چاہیے۔ہر روز اپنا وزن مت کریں۔ ایک بار وزن کریں اور پھر 4ہفتے کے لیے خوراک اور ورزش کا اہتمام کرنے کے بعد دوبارہ وزن چیک کریں اور دیکھیں کہ کتنا کم ہوا۔

لیانے وارڈ کا کہنا تھا کہ ”ہفتے میں ایک یا دو بار باہر کھانا کھائیں لیکن صرف صحت مندانہ چیزیں آرڈرکریں۔ باہر کھانا کھاتے ہوئے آپ کے آرڈر میں آدھی پلیٹ سلاد لازمی شامل ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ پانی کا مناسب استعمال کریں۔ وزن کم کرنے کے لیے لوگ عموماً غلطی کرتے ہیں کہ وہ اچانک اپنی خوراک سے بہت زیادہ کیلوریز کم کر دیتے ہیں۔ اس کا نتیجہ بھوک اور تھکاوٹ کی صورت میں نکلتا ہے۔ وزن کم کرنے کے لیے آپ کو بتدریج کیلوریز کم کرنی ہوتی ہیں۔ ہر چند ہفتے بعد اپنی خوراک سے کیلوریز کی کچھ مقدار کم کریں تو یہ سب سے بہتر ہو گا۔ دوسری بڑی غلطی یہ کی جاتی ہے کہ لوگ سبزیوں کا استعمال زیادہ نہیں کرتے۔ ڈائٹ کی طرف جاتے ہوئے اپنے پسندیدہ کھانوں کو یکسر مت بھول جائیں۔ آپ کو اپنی خوراک میں ایک توازن پیدا کرنا ہوتا ہے تاکہ آپ کا جسم ہمیشہ سیر اور مطمئن محسوس کرے۔ یہی کامیابی کے ساتھ وزن کم کرنے اور پھر اسے برقرار رکھنے کا طریقہ ہے۔“

مزید :

تعلیم و صحت -