لاپتہ خاتون ڈھونڈنے پر 23 لاکھ کا انعام لیکن اب کیس میں ایسا انکشاف ہوگیا کہ روح کانپ اٹھے

لاپتہ خاتون ڈھونڈنے پر 23 لاکھ کا انعام لیکن اب کیس میں ایسا انکشاف ہوگیا کہ ...
لاپتہ خاتون ڈھونڈنے پر 23 لاکھ کا انعام لیکن اب کیس میں ایسا انکشاف ہوگیا کہ روح کانپ اٹھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں گزشتہ سال ایک آدمی نے اپنی بیوی کے لاپتہ ہونے پر اس کے متعلق اطلاع دینے والے کے لیے 1لاکھ یوآن (تقریباً 23لاکھ 65ہزار روپے) انعام کا اعلان کیا تھا۔ اب اس کیس میں ایسا انکشاف سامنے آیا ہے کہ سن کر ہی آدمی خوف سے کانپ جائے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 55سالہ آدمی کا نام ژو گاﺅلی تھا جس کی 51سالہ بیوی لئی ہوئیلی لاپتہ ہوئی تھی۔ اب انکشاف ہوا ہے کہ خاتون لاپتہ نہیں ہوئی تھی بلکہ خود ژوگاﺅلی نے اسے قتل کرکے اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر ڈالے تھے اور ان ٹکڑوں کو بھی گرائنڈ کرکے ٹھکانے لگا دیا تھا۔ 
رپورٹ کے مطابق مشرقی ہینگ ژاﺅ میں ہونے والی اس واردات میں پولیس نے اس رہائشی عمارت میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی 6ہزار گھنٹوں پر محیط فوٹیج دیکھی اور اس نتیجے پر پہنچی کہ واردات کے روز خاتون اپارٹمنٹ بلڈنگ سے باہر نہیں گئی تھی۔ اس پر پولیس نے ژو گاﺅلی پر شبہ ظاہر کیا اور گھر کی تلاشی لی جہاں سے انہیں گوشت کے باریک ذرات مل گئے۔ جب ان کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا تو تصدیق ہوگئی کہ وہ خاتون ہی کے جسم کے ٹکڑے تھے۔ اس پر پولیس نے ژو گاﺅلی کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو اس نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ عدالت نے ژوگاﺅلی کو مجرم قرار دے دیا ہے اور آئندہ پیشی پر اسے سزا سنائی جائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -