کیا واقعی بلی کی 9 زندگیاں ہوتی ہیں؟ ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ آنکھوں پر یقین نہ آئے

کیا واقعی بلی کی 9 زندگیاں ہوتی ہیں؟ ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ آنکھوں پر یقین ...
کیا واقعی بلی کی 9 زندگیاں ہوتی ہیں؟ ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ آنکھوں پر یقین نہ آئے
سورس: Screengrab

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کہا جاتا ہے کہ بلی کی 9زندگیاں ہوتی ہیں اور اب امریکہ میں ایک ایسا واقعہ پیش آ گیا ہے کہ جان کر آپ کو اس کہاوت پر یقین آ جائے گا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست الینوائے کے شہر شکاگو میں پیش آیا ہے جہاں ایک کثیر منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی اور اس عمارت کی پانچویں منزل سے ایک بلی نے چھلانگ لگا دی۔آپ کو یہ سن کر شدید حیرت ہو گی کہ بلی معجزانہ طور پر محفوظ رہی اور زمین پر گرنے کے فوری بعد اٹھ کر چلنا شروع کر دیا۔ 

رپورٹ کے مطابق فائرفائٹرز نے بلی کے پانچویں منزل سے چھلانگ لگانے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلی چھلانگ لگانے کے بعد بالکل سلامت رہی اور اسے کوئی چوٹ نہیں آئی۔ اس حوالے سے مقامی حکام نے بتایا ہے کہ بلی چھلانگ لگانے کے بعد ادھر ادھر دوڑتی نظر آئی اور اس نے واپس عمارت میں جانے کی کوشش بھی کی۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -