وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کریک ...
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا ہےکہ صوبہ بھر میں ذخیرہ اندوزوں اورناجائز منافع خوروں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے  کابینہ کمیٹی پرائس کنٹرول کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ کمیٹی پرائس کنٹرول اشیاء ضروریہ کی مقررکردہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائے،عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیاء ضروریہ کی دستیابی میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کروں گا،مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اینٹی ہورڈنگ آرڈیننس 2020 کے تحت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لیا جائے،ذخیرہ اندوزی اورناجائز منافع خوری کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،صوبے کے عوام کوریلیف دینے کے لئے آخری حد تک جائیں گے،عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے ذخیرہ اندوز مافیا کی سرکوبی ضروری ہے۔

سردارعثمان بزدارکا کہنا تھا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے تمام انتظامی اقدامات اٹھائیں گے،اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں ناجائز اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،موجودہ حالات میں عام آدمی کے مفادات کا پورا تحفظ کریں گے،عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے،گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے قانون ہی نہیں سماج کے دشمن ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -