بھارت میں کورونا کے بعد ایک اور قدرتی آفت نے اثر دکھانا شروع کردیا

بھارت میں کورونا کے بعد ایک اور قدرتی آفت نے اثر دکھانا شروع کردیا
بھارت میں کورونا کے بعد ایک اور قدرتی آفت نے اثر دکھانا شروع کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں بننے والے سمندری طوفان ’ٹاک ٹائی‘ نے بھارت میں اثر دکھانا شروع کردیا۔بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق طوفان کا رخ گجرات کی جانب ہوگیا ہے جس کے بعد بھارتی ریاست کیرالہ میں تیز ہوائیں اور طوفانی بارشیں شروع ہوگئیں۔تیز ہواو¿ں کے باعث کئی مکانات کی چھتیں گر گئیں، پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔بھارتی محکمہ موسمیات نے ریاست گجرات اور قریبی علاقوں کیلئے سا ئیکلون الرٹ جاری کردیا۔
دوسری جانب پاکستانی محکمہ موسمیات نے جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان کی صورتحال سے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیںجن کے مطابق جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہو چکاہے ، سمندر طوفان کراچی کے جنوب اور جنوب مشرق سے ایک ہزار460 کلومیٹردور ہے ، طوفان کے مرکز میں ہواوں کی رفتار 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ، طوفان کا رخ شمال اور شمال مغرب بھارتی ریاست گجرات کی جانب رہے گا ،18 مئی تک طوفان بھارتی گجرات تک پہنچ جائے گا۔محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ اس سسٹم کے باعث گرد آلود ہوآں اور بارشوں کا امکان ہے ، حیدرآباد ،کراچی ، جامشورو ، بینظیر آباد میں 18 سے 20 مئی کے دوران بارش کا امکان ہے ،16 سے 20 مئی تک سمندر طغیانی کی کیفیت رہے گی۔