پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھانے کی خبریں ، چوہدری نثار علی نے ساری حقیقت کھول دی 

پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھانے کی خبریں ، چوہدری نثار علی نے ساری حقیقت کھول دی 
پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھانے کی خبریں ، چوہدری نثار علی نے ساری حقیقت کھول دی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرا پنجاب اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر مسلم لیگ رہنما اور عام انتخابات 2018ء میں  راولپنڈی سے آزاد حیثیت سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے والے  چودھری نثار علی خان نے کہا کہ میرا پنجاب اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھانے کا کوئی ارادہ نہیں، اس حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔یاد رہے کہ صبح سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما چودھری نثار علی خان کا پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا امکان ہے تاہم اب ناراض ن لیگی رہنما نے ان خبروں کی تردید کردی ہے ۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت انتخابی اصلاحات کا بل قومی اسمبلی میں لارہی ہے، مجوزہ اصلاحات کے نتیجے میں انتخاب کے تین ماہ تک حلف نہ اٹھانے کی صورت میں سیٹ خالی ہو جائیگی، اگر یہ انتخابی اصلاحات منظور ہو جاتی ہیں توچودھری نثار علی اور سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اپنی سیٹوں سے محروم ہو جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -