فلسطین پر اسرائیلی جارحیت ،علامہ طاہر اشرفی نے او آئی سی کے حوالے سےمسلم امہ کو نئی امید دلا دی

فلسطین پر اسرائیلی جارحیت ،علامہ طاہر اشرفی نے او آئی سی کے حوالے سےمسلم ...
فلسطین پر اسرائیلی جارحیت ،علامہ طاہر اشرفی نے او آئی سی کے حوالے سےمسلم امہ کو نئی امید دلا دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی  علامہ حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ او آئی سی کل(اتوار کو) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز قیادت میں اہم فیصلے کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ویڈیو  پیغام میں  علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہ فلسطین پر ہونے وال وحشت اور دہشت ے کھیل ختم ہونا ہے، امت مسلمہ کو امید ہے کہ کل خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز قیادت میں اسلام تعاون تنظیم اہم فیصلے کریں گے ۔انہوں نے لکھا کہ ان شا اللہ پاکستان سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستانی عوام اور حکومت کے موقف کو پیش کرینگے۔

اس سے قبل علامہ طاہر محمود اشرفی نے اسرائیلی ٹی وی سے دو ٹوک اور دبنگ گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں اسرائیل سے کوئی خوف نہیں ہے،ہمارا مال ،ہمارا خون اور ہماری جانیں سب فلسطین کے لئے ہیں ،پاکستان مسئلہ فلسطین کے حل تک اسرائیل کے ناجائز وجود کو تسلیم نہیں کرے گا ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -