آسٹریلوی ہائی کمشنر نے پاکستانیوں کو عید کی مبارک باددے دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )عید الفطر کے موقع پر پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے کہاہے کہ میں پاکستان ،آسٹریلیا اور پوری دنیا میں موجود مسلمانوں کو عیدالفطر کے تہوار کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ رمضان کے مقدس مہینے کا اختتام ایک خوشگوار وقت ہے جب خاندان اور دوست عید کے جشن میں شریک ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم آسٹریلیا میں ایک شفاف جمہوریت ہونے پر فخر کرتے ہیں جس میں ہر نسل ، ثقافت اور مذہب کے لوگ شامل ہیں۔آسٹریلوی ہائی کمشنرنے کہا کہ آسٹریلیا کے چھ لاکھ سے زیادہ مسلمانوں کے لئے، عید ایک بہت خاص تہوار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اتحاد اور ہمدردی کے جذبے نہ صرف عید کی عکاسی کرتے ہے بلکہ یہ کورونا وائرس کی اس وبا کا مل کر مقابلہ کرنے اور صحتمند اور بہتر مستقبل کی تعمیر کے لئے بھی بہت ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس عید ہم سب اپنے پیاروں اور آس پاس کے لوگوں کو محفوظ رکھنے کی کوششوں میں یکجا ہوجائیں۔