جنوبی کوریا نے کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کے لیے نرمی پر غور شروع کردیا

جنوبی کوریا نے کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کے لیے نرمی پر غور شروع کردیا
جنوبی کوریا نے کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کے لیے نرمی پر غور شروع کردیا

  

کوریا (رضا شاہ) جنوبی کوریا کی حکومت نے کورونا ویکسین کی مکمل خوراکیں لینے والے افراد کے لیے پابندیوں میں نرمی پر غور شروع کردیا تاکہ شہریوں کو ویکسینیشن پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی جا سکے ۔ پانچ مئی سے صحت کے حکام نے مکمل ویکسینیشن کروانے والے افراد کو بیرون ملک سے واپس آنے یا کسی وائرس کے مریض سے قریبی رابطے میں آنے کے بعد دو ہفتوں کی لازمی قرنطینہ کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔ وزارت داخلہ اور حفاظت نے کہا ہے کہ وہ ویکسینیشن کروانے والوں پر معاشرتی و سماجی فاصلے کی پابندیوں کو کم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ وزیر داخلہ جیون ہے چھول نے کہا ہے کہ وہ حفاظتی ٹیکے لگوانے والے افرد پر پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی سے مستثنیٰ قرار دینے پر بھی غور کر رہے ہیں اور ساتھ ہی کاروبار کے اوقات کار میں بھی آسانی دی جا سکتی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -