پنجاب میں لاک ڈاﺅن کب تک نافذ رہے گا؟ فیصلہ ہو گیا

پنجاب میں لاک ڈاﺅن کب تک نافذ رہے گا؟ فیصلہ ہو گیا
پنجاب میں لاک ڈاﺅن کب تک نافذ رہے گا؟ فیصلہ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب بھر میں لاک ڈاون 30 مئی تک نافذ العمل رہے گا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکی جانب سے جاری کیا گیاجس کے مطابق تمام مارکیٹس کے کاروباری اوقات رات آٹھ بجے تک ہوں گے، میڈیکل سٹور، پیٹرول پمپس، تندور، ڈیری شاپس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ ریسٹورنٹس سے صرف کھانا لے جانے کی اجازت ہوگی، صوبہ بھر میں تمام تفریحی پارکس بند رہیں گے،سرکاری اورنجی دفاتر کو 50 فیصد سٹاف کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق سینما ہالز اور تھیٹرزبند رہیں گے،ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ چلنے کی اجازت ہوگی۔