اسسٹنٹ کمشنر نارووال تہنیت بخاری کو خواتین کو دھمکیاں دینا مہنگا پڑ گیا ،بڑی سزا دے دی گئی 

اسسٹنٹ کمشنر نارووال تہنیت بخاری کو خواتین کو دھمکیاں دینا مہنگا پڑ گیا ،بڑی ...
اسسٹنٹ کمشنر نارووال تہنیت بخاری کو خواتین کو دھمکیاں دینا مہنگا پڑ گیا ،بڑی سزا دے دی گئی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسسٹنٹ کمشنر نارووال سیدہ تہنیت بخاری  کو سر راہ اپنی ’عدالت‘ لگانے اور مردوں کی موجودگی میں خواتین کو حراساں کرنے اور انہیں حوالات میں بند کرنے کی دھمکیاں دینا مہنگا پڑ گیا ، دوران ڈیوٹی لوگوں سے ناروا سلوک پر کھڈے لین لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق تین روز قبل سوشل میڈیا پر اے سی نارووال سیدہ تہنیت بخاری کو خواتین کو دھمکیاں دینے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی ،پنجاب حکومت نے  فوری ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نارووال کو کھڈے لائن لگانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اور انہیں او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اسسٹنٹ کمشنر نارووال کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر ایڈمنسٹریشن ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -