اپنے ساتھیوں کے مسائل سنیں ،ان کی مدد کریں، لوگوں کو آپ کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہو تو ان کی حوصلہ افزائی کریں

 اپنے ساتھیوں کے مسائل سنیں ،ان کی مدد کریں، لوگوں کو آپ کی حوصلہ افزائی کی ...
 اپنے ساتھیوں کے مسائل سنیں ،ان کی مدد کریں، لوگوں کو آپ کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہو تو ان کی حوصلہ افزائی کریں

  

مصنف:ڈاکٹر ڈیوڈ جوزف شیوارڈز

قسط:68

آپ کے ساتھ جو لوگ کام کرتے ہیں ان کو اچھی خبریں سنائیں، ان کی حوصلہ افزائی کریں، ہر اچھے موقع پر ان کو خراج تحسین پیش کریں۔ جہاں آپ کام کرتے ہیں وہ محکمہ آپ کیلئے جو اچھی سکیمیں بناتا ہے اس سے اپنے ساتھیوں کو آگاہ کریں۔ اپنے ساتھیوں کے مسائل کو سنیں او ران کی مدد کریں۔ اگر لوگوں کو آپ کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہو تو ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ اس سے آپ کی عزت میں اضافہ ہو گا۔ اپنے ساتھیوں کو پرامید رکھیں، غموں کا ذکر بالکل نہ کریں بلکہ ان کو اپنے سے دور بھگائیں۔ یہ سب کچھ کرنے سے آپ بہت اچھا محسوس کریں گے اس کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔

میرا ایک سیلز مین دوست ہے وہ ہمیشہ اپنے دوستوں اور گاہکوں کو اچھی خبریں سناتا ہے۔ مثال کے طور پر وہ کہتا ہے بھئی میں پچھلے ہفتے آپ کے فلاں دوست سے ملا تھا اس نے آپ کو سلام کہا ہے۔ وہ آپ کی بہت تعریف کر رہا تھا کہ آپ بہت اچھے ہیں۔ اس طرح کی خبروں سے اس کے کاروبار پر بھی بہ اچھا اثر پڑتا ہے۔

”سلام کرنا بہت اچھی بات ہے بلکہ یہ لفظ بہت طاقتور ہے۔ اچھی خبروں کے اچھے نتائج برآمد ہوتے ہیں۔“

ایک بڑی فرم کے مالک سے میں ملنے گیا وہ میرا بہت اچھا دوست ہے۔ میں نے اس کے سامنے بیٹھتے ہوئے کہا کہ مجھے صرف اچھی خبر سنانا کوئی اور نہیں ایسی بات کہنے سے بھی لوگوں کے جوش اور ولولہ میں اضافہ ہوتا ہے۔ میرا دوست مسکرایا اور اس نے کہا آپ نے مجھے بہت اچھی بات یاد کروائی اور پھر وہ اچھی باتیں کہتا ہی چلا گیا۔ اچھی خبروں سے آپ خود بھی اور دوسرے لوگ بھی خوشی محسوس کرتے ہیں۔

اپنے رویے کو زیادہ اہم کیجیے:

اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ اہمیت کی اپنی ہی شان وشوکت ہے۔ ہر انسان خواہ وہ کسی ملک میں رہتاہو، وہ ذہین ہو یا کندذہن، مہذب ہو یا غیرمہذب، نوجوان ہو یا بوڑھا وہ اہمیت محسوس کرنا چاہتا ہے۔ یہ ایک فطری خواہش ہے کہ ہر کوئی اہمیت چاہتا ہے۔

کامیاب کمرشل بنانے والے جانتے ہیں کہ لوگ اپنی اہمیت چاہتے ہیں۔ وہ اپنی کمرشل میں کہتے ہیں، اگر آپ دوسروں سے مختلف اور سمارٹ نظر آنا چاہتے ہیں اور خواتین اپنی تحسین چاہتی ہیں تو ہماری بنی ہوئی یہ پراڈیکٹ خریدیں تو آپ اہم لوگوں میں شامل ہو جائیں گے۔

آپ کو اہمیت کا احساس کامیابی کی منزل کی طرف لے جائے گا۔ یہ آپ کی کامیابی کا اہم ہتھیار ہے۔ آپ کے ہر کام سے آپ کا رویہ ظاہر ہوتا ہے۔ جب ہم محسوس کرتے ہیں کہ ہم بہت اہم ہیں تو اس کے بہت اچھے نتائج برآمد ہوتے ہیں جبکہ ایسا محسوس کرنے پر کوئی خرچہ وغیرہ بھی نہیں آتا۔

یہاں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اپنے آپ کو اہم محسوس کرنا کیوں ضروری ہے؟

فلسفے کے حوالے سے ہمارے مذاہب، ہمارے قوانین، ہماری ثقافتیں ان سب کی بنیاد اس اعتقاد پر ہے کہ ہر انسان انفرادی طور پر بہت اہم ہے۔( جاری ہے ) 

نوٹ : یہ کتاب ” بُک ہوم “ نے شائع کی ہے ( جُملہ حقوق محفوظ ہیں )۔

مزید :

ادب وثقافت -