ٹرین میں سفر کے دوران مسافر کو سیٹ کے نیچے ایسی چیز نظر آگئی کہ  تصویر پوسٹ کی تو ریل حکام کی دوڑیں لگ گئیں

ٹرین میں سفر کے دوران مسافر کو سیٹ کے نیچے ایسی چیز نظر آگئی کہ  تصویر پوسٹ کی ...
ٹرین میں سفر کے دوران مسافر کو سیٹ کے نیچے ایسی چیز نظر آگئی کہ  تصویر پوسٹ کی تو ریل حکام کی دوڑیں لگ گئیں

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں اتنی "معمولی " سی بات کیلئے ایک مسافر نے ٹرین کے عملے کی دوڑیں لگوادیں جس کے بارے میں ہم پاکستانیوں نے کبھی توجہ ہی نہیں دی۔

ڈیلی سٹار کے مطابق مرسی ریل میں سفر کے دوران ایک مسافر کو اپنی نشست کے نیچے کٹے ہوئے ناخن  نظر آئے جس پر اس نے  تصویر بنا کر ٹوئٹر پر پوسٹ کردی۔ ریل کمپنی مرسی ریل کو جب یہ ٹویٹ نظر آئی تو انہوں نے فوری طور پر شکایت کنندہ سے رابطہ کیا۔

مرسی ریل کے ترجمان کے مطابق وہ مسافر کی شکایت سے آگاہ ہیں اور انہوں نے براہ راست اس سے رابطہ کیا ہے تاکہ اس بارے میں مزید معلومات حاصل کرکے اپنے صفائی کے عملے کو آگاہ کیا جاسکے۔

مزید :

بین الاقوامی -