آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بہاولپور کورہیڈ کوارٹرز کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بہاولپور کورہیڈ کوارٹرز کا دورہ
 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بہاولپور کورہیڈ کوارٹرز کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کورہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل، تربیتی اور انتظامی پہلووؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے مینٹیننس سہولیات اور پیشہ ورانہ ترقی کے ریسورس سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے ساتھ گفتگو میں آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے کو سراہا۔

مزید :

قومی -