جوکھڈا عمران خان کیلئے کوھدا گیا اپوزیشن خود اس میں گر گئی:شیخ رشید
راولپنڈی (آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 17اور 18مئی سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کر دی جائیں گی‘جو کھڈا اور سازش عمران خان کیلئے بنایا گیا تھا اس کھڈے میں اپوزیشن خود گر گئی ہے،زرداری نے (ن) لیگ سے پرانا قرضہ بمعہ سود واپس لیا ہے،اداروں کو کمزور اور بے خبر سمجھنے والے عقل کے اندھے ہیں، 4 دن کی لندن یاترا (ن)لیگ سے مزید غلط فیصلے کرائے اور مزید پھنسائے گی،ملک کو ڈیفالٹ کرائے گی۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عوامی مسلم لیگ کے صدرشیخ رشید کا کہنا ہے کہ جو کھڈا اور سازش عمران خان کیلئے بنائی گئی تھی اس کھڈے میں اپوزیشن خود گر گئی ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ اداروں کو کمزور اور بے خبر سمجھتے ہیں وہ عقل کے اندھے ہیں، ٹویٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے ثنااللہ عباسی کو اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ انہوں نے حمزہ اور شہباز کے منی لانڈرنگ کے کیسسز واپس لینے سے انکار کر دیا تھا، جس نیب کے قانون کی زد میں اپوزیشن لیڈر آتے ہیں اسے ختم کیا جا رہا ہے، آئندہ آنے والے 15دن سیاست میں بہت اہم ہونگے، اگر 15مئی فیصل آباد اور 20مئی کو ملتان کا جلسہ بھی نہ کرنے دیا گیا تو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان 20مئی سے پہلے بھی ہو سکتا ہے۔ یہ لوگ ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں، یہ لوگ اپنے کیسزختم کرانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت بے نقاب ہونے جارہی ہے، ملک ڈیفالٹ ہونے کی طرف جاسکتا ہے۔
شیخ رشید