تحریک انصاف کا طریقہ سیاست ملک و قوم کیلئے ناسور بن چکا:شیری رحمٰن

تحریک انصاف کا طریقہ سیاست ملک و قوم کیلئے ناسور بن چکا:شیری رحمٰن

  

        اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں نفرت کو فروغ دینا بند کریں تحریک انصاف کا طریقہ سیاست ملک و قوم کیلئے ناسور بن چکا ہے، ملک اس طرح کی سیاست برداشت نہیں کر سکتا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے ایک جلسے کی خاطر سیالکوٹ کو میدان جنگ بنایا جلسے  کے لئے گرجا گھر کا انتخاب کیوں کیا گیا؟  گرجا گھر کے تقدس کے لئے مسیحی برادری کو احتجاج کرنا پڑا، مدینہ کی ریاست بنانے کے دعویداروں کو دوسروں کے مذہبی جذبات کا خیال رکھنا چاہیے تھا عمران خان ملک میں نفرت کو فروغ دینا بند کریں، ان کی وجہ سے ملک میں تقسیم دن بدن بڑھتی جا رہی ہے انہوں نے کہاکہ یہ اپنی سیاست کے خاطر ایک بدترین اور خطرناک صورتحال پیدا کر رہے ہیں۔

شیری رحمن

مزید :

صفحہ اول -