ملک بچانا ہے تو فوری الیکشن کروانا ہونگے، زین قریشی 

  ملک بچانا ہے تو فوری الیکشن کروانا ہونگے، زین قریشی 

  

ملتان(این این آئی)سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ و پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر مخدوم زادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ اگر ملک کو بچانا ہے تو فوری الیکشن کروانا ہونگے، عوام کوغلامی سے نجات دلانے اور حقیقی آزادی دلانے کا وقت آن پہنچا ہے، قوم اگر حقیقی آزادی چاہتی ہے تو اسے عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا۔ عمران خان ملک کو فرسودہ اور کرپٹ نظام سے نجات دلانا چاہتے ہیں۔ 20 مئی کو عوام ملتان پہنچ کر عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز خانیوال میں 20مئی ملتان جلسے کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا اگر ملک کو بچانا ہے تو فوری الیکشن کروانا ہونگے۔ تقریب سینیٹر عون عباس بپی،پیر ظہور قریشی، احمد یار ہراج‘ مہندر پال سنگھ‘ مہر عمران پرویز‘ پیر مصدق شاہ ودیگر شخصیات نے خطاب کیا۔

 زین قریشی

مزید :

صفحہ اول -