ڈیرہ بگٹی،ہیضے کی وباء بے قابو،5افراد جاں بحق، سیکڑوں متاثر

ڈیرہ بگٹی،ہیضے کی وباء بے قابو،5افراد جاں بحق، سیکڑوں متاثر

  

        کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں ہیضے کی وبا ء پر قابو نہیں پایا جا سکا، 3 روز میں متاثرہ افرادکی تعداد 910 تک پہنچ گئی، ہیضے سے اب تک پانچ افراد انتقال کرچکے ہیں۔ سیکرٹری صحت بلوچستان آغا صالح ناصرنے کہا ہے کہ ادویات کی وافر مقدار پیرکوہ پہنچا دی گئی ہے، صورتحال کے پیش نظر 4 نئی میڈیکل ٹیمیں اور 10 کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں۔ ضلع میں ہیضے کیساتھ ٹائیفائڈ اور ہیپاٹائٹس کے کیسز بھی ہیں، ضلع میں سول ہسپتال نہیں، رورل ہیلتھ سینٹر ہے جس کواپ گریڈ کیاجائیگا۔دوسری جانب رہنما بلوچستان عوامی پارٹی سینیٹر سرفراز بگٹی نے بلوچستان حکومت کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت غلط اعداد و شمار پیش کر رہی ہے، پیرکوہ میں بچوں سمیت اب تک20 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، ہیضے سے متاثرہ 524 مریض ہفتہ کے روز ہسپتالوں میں داخل ہوئے، پیرکوہ ڈیرہ بگٹی میں ہیضے سے ایک شخص کاانتقال ہوا، وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیراعظم  پیرکوہ میں ہیضے کی وباء کا نوٹس لیں۔ انہوں نے سوال کیاپیرکوہ ڈیرہ بگٹی میں ایمرجنسی کے نفاذ کیلئے مزید کتنی اموات کی ضرورت ہے؟۔

ڈیرہ بگٹی ہیضہ

مزید :

صفحہ اول -