ہاکی کے کھلاڑیوں کا معاوضہ بڑھایا جائے، عمر بھٹہ 

ہاکی کے کھلاڑیوں کا معاوضہ بڑھایا جائے، عمر بھٹہ 

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ نے کہا کہ دورہ یورپ میں سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا جس کابھرپور فائدہ اٹھائیں گے ان سے بہت سیکھنے کو ملا ہے ایشیاء کپ ہمارے لئے ۂت اہمیت کا حامل ہے جس سے ہر کھلاڑی بخوبی آگاہ ہے عمر بھٹہ نے مزید کہا کہ ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم میں اضافہ بہت ضروری ہے  جبکہ اداروں کی ٹیمیں بھی بحال کی جائیں جب تک ٹیمیں بحال نہیں ہوں گی ہاکی کھلاڑیوں کو ملازمتیں نہیں ملیں گی اور کھیل کو نقصان ہوگا مزید کہا کہ غیر ملکی کوچ سے کوئی مسئلہ نہیں ہے وہ بہترین انداز سے ہماری تربیت کررہے ہیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ ہم ان کی امیدوں پر پورا اترسکیں کیمپ میں ہر کھلاڑی محنت کررہا ہے جبکہ حکومت کو ہاکی کی ترقی کے لئے علیحدہ سے بجٹ دینے کی ضرورت ہے مزید کہا کہ ہر کھلاڑی اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کرتا ہے۔ 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -