خضدار‘2 ٹرکوں میں خوفناک تصادم‘ 6 افراد جاں بحق‘4 زخمی 

  خضدار‘2 ٹرکوں میں خوفناک تصادم‘ 6 افراد جاں بحق‘4 زخمی 

  

خضدار (آئی این پی)خضدار میں کراڑو کے مقام پر دو ٹرکوں میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خضدار شہر سے سو کلو میٹر دور کراڑو کے مقام پر بھوسہ سیبھرا ٹرک بریک فیل ہونے کی باعث مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے جا ٹکرا یا جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار 6 افراد موقع پر جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال خضدار منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔واضح رہے کہ یہ حادثہ بھوسہ سے بھری ٹرک کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

 خوفناک تصادم

مزید :

صفحہ اول -