ورلڈ بیس بال کلاسک کوالیفائر کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے کہا ہے کہ ورلڈ بیس بال کلاسک کوالیفائر کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ گوجرانوالہ میں شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ بیس بال کلاسک کوالیفائر2022 میں شرکت کرے گی، یہ ٹورنامنٹ رواں سال ستمبر میں پانامہ کے دارالحکومت پانامہ سٹی میں کھیلا جائے گا۔ بتایا کہ امریکی کوچ رینڈل کی زیر نگرانی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اجوا سٹی، گوجرانوالہ میں شروع ہو گیا ہے، فیڈریشن نے خصوصی طور پر امریکی کوچ کی خدمات حاصل کی ہیں، وہ آرمز پچنگ میں مہارت رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کیمپ میں اس شعبے پر فوکس کیا جا رہا ہے، فخر علی شاہ نے مزید کہا کہ ہمارا ہدف ورلڈ بیس بال کلاسک کوالیفائر ہے۔