وزیراعلیٰ سندھ کے معاون  خصوصی ارسلان اسلام شیخ  نے عہدے سے استعفا دے دیا

  وزیراعلیٰ سندھ کے معاون  خصوصی ارسلان اسلام شیخ  نے عہدے سے استعفا دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی ارسلان اسلام شیخ نے اپنے عہدے سے استعفے دے دیاہے اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کے ڈپٹی کمشنر آفس میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ارسلان اسلام شیخ نے یہ بھی یہ دعوی کیا ہے کہ ان کی میئر شپ کے دور میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔
اتنے گذشتہ تیس سال میں نہیں ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپنی کارکدگی سے سو فیصد مطمئن نہیں ہوں لیکن نیک نیتی سے بہتری لانے کی کوشش کی ہے اور پچاس فیصد بہتری لاسکا ہوں اگرپارٹی نے موقع دیا تو دوبارہ میئر بن کر شہر کی مزید خدمت کروں گا ان کا کہنا تھا کہ بطور وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی کے طور پرسکھر شہرکے پینے کے پانی کے مسئلے کو حل کرانے کی کوشش کی ہے اور اس حوالے سے اسکیم منظور کرائی ہے شہر میں غیر فعال فلٹر پلانٹس کو فعال کرایا ہے جس سے شارٹ ٹرم پر پانی کا کچھ مسئلہ حل کیا ہے سکھر میں نئے قبرستان کے لیے زمین مختص کرائی ہے۔
ارسلان شیخ 

مزید :

صفحہ اول -