ملک کا نام روشن کرنا مقصد ہے،اوشناء

ملک کا نام روشن کرنا مقصد ہے،اوشناء

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی نامور ٹینس سٹار اوشناء سہیل نے کہا کہ ملک کا نام روشن کرنا میرا مقصد ہے اور میری ہر میچ میں کوشش ہوتی ہے کہ عمدہ کھیل سے شائقین کے دل جیت سکوں پاکستان میں کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مستقبل میں کھیلے جانے والے ایونٹس میں عمدہ پرفارمنس ترجیح ہے۔

سے کامیابی کے لئے پر امید ہوں ملک کے لئے عمدہ پرفارمنس کے لئے بھرپور محنت کرتی ہوں اوشناء نے مزید کہا کہ بچپن سے ہی ٹینس سے دلچسپی تھی اور میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ میں ایک دن ملک کی نمائندگی بھی کرو ں گی میں نے یہ مقام بہت محنت سے حاصل کیا ہے۔ جس میں میری فیملی نے میرا بھرپور ساتھ دیا ہے جسے میں کبھی فراموش نہیں کرسکتی جب کہ پرستاروں کی بھی بہت مشکور ہوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -