نواب اکبر بگٹی نے ملک کو توڑنے کی کبھی بات نہیں کی،نواب شاہ زین بگٹی 

 نواب اکبر بگٹی نے ملک کو توڑنے کی کبھی بات نہیں کی،نواب شاہ زین بگٹی 

  

 لوئر دیر(آئی این پی) وفاقی وزیر انسداد منشیات ونارکوٹکس نواب شاہ زین بگٹی نے کہا ہے بلوچستان میں دشمن کے عزائم کو ناکام بنا ئینگے نواب اکبر بگٹی محب وطن  اورملک کے وفادارتھے جس نے گوادر کوپاکستان میں شامل کرکے وفاق کو مضبوط بنا یا ٍانھوں نے ملک توڑنے کی کبھی بات نہیں کی،بلوچستان کے عوام کی  حقوق کی جنگ لڑی لیکن بدقسمتی سے انہیں شہید کیا گیا انھوں نے کہا کہ جمہوری وطن پا رٹی وفاق کی علامت ہے جس میں بلوچ پٹھان، سرائیکی، پنجابی، مہاجر سمیت تمام زبان بولنے والوں کی نمائندگی ہے۔

 تمام اقوام کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے تیمرگرہ میں جمہوری وطن پا رٹی  ملاکنڈ ڈویژن کے تنظیم سازی کے موقع پر کا رکنان سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر جمہوری وطن پارٹی یوتھ کے مرکزی صدر محمد کامران سعید عثمانی، صوبائی صدر ملک علی خان، جنرل سیکرٹری سہل فاروق خان، گوہر علی، ملک عیاض اللہ ودیگر بھی موجود تھے وفاقی وزیر شاہ زین بگٹی نے کہا کہ ملک سے منشیات کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھاینگے اس مقصد کیلئے ملک بھر کا دورہ کرونگا کیو نکہ منشیات ایک لعنت ہے جوکہ نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے اس موقع پرجمہوری وطن پارٹی یوتھ کے مرکزی صدر محمد کا مران سعید ثانی نے کہا کہ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور سی پیک کو ناکام بنانے کے درپے لیکن بھارت کی نا پاک کوششوں کا ناکام بنائینگے ہم ملک کے وفادار اور ان کا جینا مرناپاکستان کیساتھ ہے بلو چستان کے عوام اور جمہوری وطن پارٹی افواج پاکستان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملکی تحفظ اور استحکام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔انہوں نے کہا کہ جمہوری وطن پا رٹی نے ٹک ٹاک کے ذریعے فحا شی پھیلانے کو روکنے کیلئے عدالت سے بھی رجوع کیا ہے اور فحاشی کے کئی ٹک ٹاک کو بند کر دیا ہے۔ 

شاہ زین بگٹی

مزید :

صفحہ اول -