سندھ پولیس نے ایم این اے علی وزیر کی چوتھے کیس میں گرفتاری ڈال دی

سندھ پولیس نے ایم این اے علی وزیر کی چوتھے کیس میں گرفتاری ڈال دی

  

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ پولیس نے جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی چوتھے کیس میں گرفتاری ڈال دی۔بوٹ بیسن پولیس نے علی وزیر سے جیل میں تحقیقات کیلئے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کیا۔ اے ٹی سی نے پولیس کو علی وزیر سے جیل میں تحقیقات کی اجازت دے دی۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھاکہ علی وزیر اور دیگر کی عدم گرفتاری پر مقدمہ پہلے داخل دفتر کردیا تھا اور  اب پتا چلا کہ ملزم علی وزیر سینٹرل جیل میں ہے۔پولیس کے مطابق علی وزیر اور دیگر پر2018 میں بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور ملزمان پر اشتعال انگیز تقریر سمیت دیگر الزامات ہیں۔

 علی وزیر

مزید :

صفحہ اول -