ایشیاکپ ہاکی فائیو ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان 

ایشیاکپ ہاکی فائیو ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان 

  

  لاہور(نیٹ نیوز)سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں ہونے والے ایشیاکپ ہاکی فائیو ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔قومی ٹیم کا ٹریننگ سیشن اور ٹرائلز اتوار کے روز ہونگے جس کے بعد ٹیم کا اعلان کیا جائے گا، پاکستان ہاکی ٹیم کی جکارتہ روانگی 19 مئی کو طے ہے۔پاکستانی ٹیم پہلے روز پولینڈ اور بھارت کے خلاف میچز کھیلے گی جبکہ اگلے روز 5 جون کو قومی ٹیم کے میچز سوئٹز رلینڈ اور ملائیشیا کے ساتھ شیڈول ہیں۔قومی ٹیم کا کیمپ ان دنوں ریحان بٹ کی نگرانی میں نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہیں، کیمپ میں اس وقت 15 کھلاڑی شریک ہیں جس کے بعد 9 رکنی ٹیم منتخب کی جائے گی۔

۔واضح رہے کہ پروگرام کے مطابق فائنل بھی 5 جون کو ہی کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -