سٹیج ڈرامہ حسینہ جاد و گر نے شائقین کی توجہ حاصل کرلی
لاہور(فلم رپورٹر)نیا سٹیج ڈرامہ”حسینہ جادوگر“نے شائقین کی توجہ حاصل کر لی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محفل تھیٹر میں پیش کیا جانے والا نیا سٹیج ڈرامہ کی کاسٹ میں مہک نور،دیدار ملتانی،زارا خان،زیبی خان،شاہد خان،حامد رنگیلا رضی خان،عظم وکی،ندیم چٹا،انور ماہی،شہزاد شوکی،نفیس زمان شامل ہیں جبکہ ڈرامہ کے مصنف و ہدایتکار ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔اس ھوالے ڈاکٹر اجمل ملک کا کہنا تھا کہ ڈرامہ میں تما م فنکاروں نے شاندار کردار ادا کیا ہے مجھے امید ہے آنے والے چند دنوں میں شائقین اس کو مزید پسند کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈرامہ میں شائقین کی پسند کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے جس کے باعث ڈرامہ شائقین میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔