اداکاہ میرا ایک مرتبہ پھر ہسپتال کیلئے فنڈریزنگ کا اعلان

اداکاہ میرا ایک مرتبہ پھر ہسپتال کیلئے فنڈریزنگ کا اعلان

  

لاہور(فلم رپورٹر)شوبز انڈسٹری میں سکینڈل کوئین کے نام سے مشہور سینئر اداکارہ میرا نے ایک بار پھر اسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ کا اعلان کیا ہے انہوں نے کئی برس قبل شفقت ٹرسٹ کے زیر اہتمام اسپتال  بنانے کا اعلان کیا تھالیکن اس کی تعمیر کا آغاز نہیں ہوا اس حوالے سے میرا کا کہنا ہے کہ یہ پراجیکٹ بہت بڑا ہے اس کے لئے کروڑوں کی نہیں اربوں روپے کے ساتھ ساتھ کئی ایکڑ زمین کی بھی ضرورت ہے میں نے گزشتہ حکومتوں سے درخواست کی تھی کہ وہ اس حوالے سے میری مدد کریں مگر کسی نے بھی میری بات پر سنجیدگی سے غور نہیں کیا میری موجودہ  وزیر اعظم شہباز شریف سے گذارش کہ وہ مجھے اسپتال کی تعمیر کے لئے کم از کم چار ارب روپے فنڈز جاری کریں تاکہ میری دیرینہ خواہش پوری ہوسکے۔اس بارے میں شوبز حلقوں کا کہنا کہ میرا ایک جھوٹی خاتون ہے اس نے اسپتال تعمیر نہیں کرنا وہ کچھ عرصہ بعد خبروں میں ان رہنے کی خاطر اس قسم کے اعلانات کرتی رہتی ہے۔

 اسپتال کی فنڈ ریزنگ کی آڑ میں وہ کروڑوں روپے کما چکی ہے اس کا یہ پراجیکٹ دیوانے کے خواب کے سوا کچھ نہیں ہے۔

مزید :

کلچر -