معیاری سٹیج ڈرامے بنانے کی ضرورت ہے، شاہد خان

معیاری سٹیج ڈرامے بنانے کی ضرورت ہے، شاہد خان

  

  لاہور (فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت کے حامل کامیڈین شاہد خان نے کہا ہے کہ میں نے کبھی بھی سٹیج ڈراموں کی خرابی کی ذمہ داری مانیٹرنگ ٹیموں پر عائد نہیں کی، اچھا ڈرامہ بنانا رائٹر، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ہاتھ میں ہے۔ شاہد خان نے کہا کہایک دفعہ میرے نام سے خبر شائع کی گئی تھی کہ سٹیج ڈراموں کی خرابی کے ذمے دار ڈرامہ مانیٹرنگ ٹیموں کے ارکان ہیں مگر میں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔ سٹیج ڈرامے کی خرابی کا ذمے دار اس کا رائٹر اور ڈائریکٹر ہو سکتا ہے لیکن مانیٹرنگ ٹیموں کے ارکان نہیں۔ کبھی بھی ڈرامہ مانیٹرنگ ٹیموں نے میرے ڈرامے پر اعتراض نہیں کیا اور نہ ہی میں کسی اداکار کو اس کی حدود سے باہر کام کرنے کی اجازت دی ۔ شاہد خان نے کہا کہ سٹیج ڈرامے کی مزید بہتری کے لئے سب کو مل کر ایک ایسا لائحہ عمل مرتب کرنا ہو گا جس پر کسی کو انگلی اٹھانے کا موقع نہ ملے۔انہوں نے کہا محنت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید :

کلچر -