پرویزخٹک اور نورالحق کا سرکاری رہائشگاہیں خالی کرنے سے انکار

  پرویزخٹک اور نورالحق کا سرکاری رہائشگاہیں خالی کرنے سے انکار

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر دفاع پرویزخٹک اور سابق وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے منسٹرانکلیو میں سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق کابینہ ختم ہونے کے بعد 15 دن تک وزیر سرکاری رہائش گاہ استعمال کرسکتے ہیں لیکن کابینہ ختم ہونے باوجود پرویزخٹک نے تاحال سرکاری رہائش گاہ خالی نہیں کی۔ذرائع نے بتایا کہ پرویزخٹک کی سرکاری رہائش گاہ وفاقی وزیرمولانا عبدالواسع کوالاٹ کی گئی ہے اور سرکاری رہائش گاہ خالی نہ ہونے باعث مولانا عبدالواسع میں شفٹ نہیں ہوسکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرنورالحق قادری نے بھی اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی نہیں کی ہے۔پرویز خٹک منسٹر انکلیو کا مکان نمبر 28 اور نورالحق قادری مکان نمبر 31 ہے۔

 سرکاری رہائشگاہیں 

مزید :

صفحہ اول -