جنرل قمر جاوید باجوہ کا بہاولپور کورہیڈ کوارٹرز کا دورہ

  جنرل قمر جاوید باجوہ کا بہاولپور کورہیڈ کوارٹرز کا دورہ

  

  راولپنڈی(این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کورہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور فارمیشن کے آپریشنل، تربیتی اقر انتظامی امور پر بریفنگ، آرمی چیف کی افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی، ان کے عزم و حوصلے کو سراہا۔ہفتہ کوآئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف کو فارمیشنز کے آپریشنل، تربیتی اور انتظامی امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے مختلف تنصیبات سمیت پروفیشنل ڈوپلپمنٹ ریسورس سینٹر کا بھی دورہ کیا، آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے عزم و حوصلے کو سراہا، قبل ازیں آرمی چیف کے بہاولپور پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نے ان کا استقبال کیا۔

 جنرل قمر جاوید باجوہ 

مزید :

صفحہ اول -