حکومت ڈالر کی اونچی اڑان روکنے کیلئے کردار ادا کرے،مہر کاشف

  حکومت ڈالر کی اونچی اڑان روکنے کیلئے کردار ادا کرے،مہر کاشف

  

لاہور(سٹی رپورٹر) سابق سینئر نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مہر کاشف یونس نے کہا ہے کہ ڈالر کی مسلسل اونچی اڑان نے صنعت و تجارت کی راہ میں شدید مشکلات حائل کردی ہیں۔  کاروبار کا پہیہ رواں رکھنا دشوار سے دشوار ترین ہوتا جارہا ہے۔ ڈالر کی نا تھمنے والی پرواز سے پاکستان میں مقامی و بین الاقوامی صنعتکاروں اور سرمایہ  کاروں کیلئے  توازن برقرار رکھنا شدید محال ہوتا جارہا ہے۔ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ڈالر کی اونچی اڑان روکنے کیلئے مضبوط اور مربوط لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔ بحران زدہ کاروباری حالات کا تسلسل ملک کو مسلسل پیچھے کی جانب دھکیل رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -