عمران کے حمایتی ٹوئٹر پر مصروف،نرگس

عمران کے حمایتی ٹوئٹر پر مصروف،نرگس

  

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں اس کے چند چاہنے والے صرف ٹوئٹر پر ہی جہاد کرنے میں مصروف ہیں جس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔طرح سے عمران خان کا عملی کاموں سے لینا دینا نہیں تو ٹھیک اسی طرح اس کے ماننے والے بھی سوشل میڈیا پر ہی انقلاب لانے میں مصروف ہیں ایک طرف عمران خان جلسوں میں قومی اداروں کو للکارتے ہیں تو دوسرے ہی لمحے انہی اداروں سے اپیل بھی کرتے ہیں کہ وہ مداخلت کرکے الیکشن کی تاریخ کا قبل از وقت اعلان کروائیں حالانکہ وہ ادارے کہہ چکے ہیں کہ ان کا سیاسی کاموں سے کوئی لینا دینا نہیں مگر عمران خان کو ان کی جانب سے آنے والا یہ بیان بھی قبول نہیں دراصل عمران خان کرسی چھ جانے کی وجہ سے اپنے ہوش کھو بیٹھے ہیں اور شدید گرمی میں اگر انہوں نے جلسے جلوسوں کا سلسلہ بند نہ کیا تو جو تھوڑا بہت دماغ ان کا ٹھیک رہ گیا ہے خدشہ ہے کہ وہ بھی خراب ہو جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -