مسیحی برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے خلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

  مسیحی برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے خلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)سیاسی جماعت کی جانب سے مسیحی برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں سیالکوٹ واقعہ کی مذمت کی گئی۔انہوں نے کہاسیالکوٹ میں ایک سیاسی جماعت نے مسیحی برادری کی مذہبی رسومات کی جگہ کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کی۔مسیحی برادری کے مطابق ہم 118سال یہاں مذہبی رسومات ادا کررہے ہیں۔مسیحی برادری نے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں کسی کو سیاسی جلسے کرنے کی اجازت نہیں دی۔

یہ ایوان مخصوص سیاسی جماعت کی جانب سے مسیحی برادری کی دل آزاری پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -