روپے کی بے قدری سے تاجر طبقہ مشکلات کا شکار ہے،اعجاز چوہدری

  روپے کی بے قدری سے تاجر طبقہ مشکلات کا شکار ہے،اعجاز چوہدری

  

لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن آڑھتیاں مرکزی سبزی منڈی بادامی باغ کے صدر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ کاروباری شعبہ ہائے زندگی ڈالر کی اجارہ داری اور روپے کی بے قدری کی وجہ سے شدید اذیت ناک حالات کا سامنا کررہے ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی بھاری قیمتوں اور خام مال پر ٹیکسوں میں اضافے سے بحران سنگین سے سنگین تر ہوتا جارہا ہے ۔ تاجر برادری پر ٹیکسوں کا نفاذ کاروباری حالات اور شرح آمدن کو نظر انداز کرکے نافذ العمل کرنا شدید زیادتی ہے۔ حکومت تاجروں بازاروں مارکیٹوں منڈیوں اور آڑھتیوں پر ٹیکسوں کی شرح میں کمی لے کر آئے۔ ملکی معاشی عدم استحکام سے ملک و قوم کو نکالنا محفوظ اور مستحکم مملکت اور معیشت کیلئے لازمی جزو ہے۔ ملک میں مہنگائی اور غربت کے پروان چڑھتے اعشاریئے نہایت خوفناک ہیں۔۔ متوسط اور سفید پوش طبقے کیلئے ضروریات زندگی کا حصول مشکل بنتا جارہا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بدترین اضافے سے مہنگائی کا جن کاروبار زندگی کو نگل رہا ہے۔ ملکی معیشت کو بحران زدہ حالات سے نکالنے کیلئے روپے کی قدر کو مضبوط ترین بنایا جائے۔ ڈالر پرواز روکنے کیلئے پائیدار لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -